ڈونگی(صباح نیوز)لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ میں داخل کرادیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث DHQ کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے سرحدی گائوں ندی سوہانہ میں محمد لیاقت ولد منظور احمد قوم گجر عمر 23سال گھاس کی کٹائی کر رہا تھا کہ اچانک اس نے پائوں بارودی سرنگ پر رکھ دیابارودی سرنگ پھٹنے سے محمد لیاقت شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ٹی ایچ کیو لایا گیا جہاں حالت خراب ہونے کے پیش نظر فوری طور پر ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔
کھوئی رٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ا یک شخص شدید زخمی
Oct 15, 2018