ضمنی الیکشن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میںمرکزی کنٹرول روم قائم

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی ضلع میں میں قومی اسمبلی کی دونشستوں پر ضمنی الیکشن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے مرکزی کنٹرول روم بنایا گیا تھاڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور سی پی او عباس احسن نے وہاں کافی وقت گذارا ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جو نوٹس دیا گیا تھا ان کا جواب موصول ہوگیا ہے ان کے جواب کی روشنی میں الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جو حساس پولنگ سٹیشن ہیں ان کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں پولیس اور فوج وہاں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں صحافیوں کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر جانے کی اجازت دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے پولنگ پرامن ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن