غزہ (آئی این پی ) اسرائیل کے فلسطین پر مظالم جاری ، سات فلسطینیوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق ووٹنگ ہوئی۔ برطانیہ اور امریکا کے علاوہ اکثر ممالک نے غزہ میں انتیس ہفتوں کے دوران صیہونی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تحقیقات کی منظوری دی۔ کچھ ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ ہفتے کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے سات شہدا کے جنازے میں شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ عالمی عدالت سے اپیل کی وہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرائے اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔