ناموس رسالت بل پر وزیراعظم یا وزیرمذہبی امور وضاحت کریں:زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ ناموس رسالت بل کے متعلق وزیر اعظم یا وزیر مذہبی امور اس متنازعہ بل کو فوراًواپس لینے کا اعلان کریں تاکہ ملکی حالات کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ 20روز قبل حکومتی وزراء نے متنازعہ بل کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا مگر بد قسمتی سے چند روز قبل اس بل کو کمیٹی اجلاس میں دوبارہ زیربحث لایاگیا۔گزشتہ روز قائد ایوان شبلی فرازنے اسکی واپسی کاا اعلان دوبارہ کیا لیکن عوام ایسے نا مکمل اقدامات سے مطمئن نہیں انہوں نے کہا کہسینیٹ میں پیش کردہ نیامجوزہ ترمیمی بل قانون ناموس رسالت کو غیرمؤثربنانے کی نئی سازش ہے ،توہین رسالت کیس کے طریقہ اندراج کو مشکل سے مشکل ترین بنانا توہین رسالت کے مجرموں کوتحفظ فراہم کرنے اورانہیں قانونی سزائے موت سے بچانے کے مترادف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن