اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف وفاق کی اصل علامت ہے کیونکہ اس کی چاروں صوبوں میں نمائندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کی جماعتوں نے مل کر تبدیلی کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے تاہم یہ جماعتیں اب کچھ مخصوص علاقوں اورحلقوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔