نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا

لاہور: نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس کے دستوں نے آئی جی پنجاب کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔

امجد جاوید سلیمی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن 9 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کے باعث نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا تھا۔ امجد جاوید سلیمی کا تعلق پولیس کے 14 ویں کامن سے ہے، وہ 7 فروری 2013 کو سی سی پی او لاہور تعینات ہوئے تھے۔ امجد جاوید سلیمی نے یکم نومبر 1986 کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن