وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی جائیداد والوں کونوٹس جاری کردیے ہیں، نیاپاکستان بن رہا ہے،عوام ٹیکس دے کراس کا حصہ بنیں۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کا جوبھی پروگرام ہوگا پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے،کشکول سے جان چھڑانی ہے توبرآمدات کوبڑھانا پڑے گا۔ مشکلات کے باوجود غریبوں پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا،آوٹ آف باکس چیزیں کرنے کی وجہ سے غریبوں پرٹیکس نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ 5 سال ن لیگ کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا،مفتاح اسماعیل نے پچھلے سال1200 ارب کے نو ٹ چھاپے۔اربوں روپے کی جائیداد والوں کونوٹس جاری کردیے ہیں،سرکاری اداروں کواپنے پاں پرکھڑا کرنا ہے جبکہ ٹیکس چوری ہوتا ہے اس سے کوئی انکارنہیں کرسکتا.