لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی میں کئی سوراخ ہو چکے ہیں۔ پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے آرڈیننسوں کے ذریعے نئے قوانین بنانا غیر جمہوری طرزعمل ہے۔آزادی مارچ کی کال سے حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے۔