آفتاب قرشی صندل نے شعیبی اکیڈمی کو 190رنز سے مات دیدی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں آفتاب قرشی صندل نے شعیبی کرکٹ اکیڈمی کو 190 رنز سے شکست دے دی۔ماڈل ٹاون سوسائٹی کلب گراونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے آفتاب قرشی صندل نے سات وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔راو خیام عباس نے شاندار 141 رنز بنائے، حمزہ نذر 53، رئیس احمد 51 رنز بناکر نمایاں رہے ۔شعیبی اکیڈمی کے حذیفہ خان، خیام خان اور تاج محمد شعیب نے دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں شعیبی اکیڈمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پا نچ وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔ہمایوں خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...