اسلام آباد (نا مہ نگار) جعلی اکاونٹس کے سندھ روشن پروگرام کی انکوائری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سندھ روشن پروگرام کیس کے چھ ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کے لے تیار ہو گئے ہیں، ملزمان میں اسلم پرویز، عبدالرشید چنا، ظفر انٹر پرائزز، عزیر تحسین، بلدیو اور عابد آرائیں شامل ہیں جبکہ احتساب عدالت نے اسی کیس میں نامزد ر دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ پیر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ روشن پروگرام میں گرفتار دو ملزمان عبدالشکور مہر اور عبدالستار قریشی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس کسی میں نامزد تین شریک ملزمان کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے ہیں، شریک ملزمان کے بیانات اور پلی بارگین کی روشنی میں ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں 10دن کی توسیع کر دی اور انہیں دوبارہ 24اکتوبر کو پیش کر نے کا حکم دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس کے چھ ملزمان 75ملین روپے نیب کو واپس کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔
سندھ روشن پروگرام کیس کے 6 ملزم پلی بار گین کیلئے تیار
Oct 15, 2019