لیما (اے پی پی) لاطینی امریکی ملک پیرو میں ایک کاسٹیوم پارٹی کے دوران شدید ژالہ باری کے باعث چھت گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت لیما سے 200کلومیٹر کے فاصلے پر علاقہ جونین میں اس وقت پیش آیا جب لوگ پارٹی میں شریک تھے ۔