وارسا( انٹر نیشنل ڈیسک) ایکوا ڈور میں دو ہفتے سے جاری بد امنی کے خاتمہ کے لئے صدر لینن مورینو اور مظاہرین کے لیڈروں نے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے پندرہ روز سے بچتی اقدامات اور آئی ایم ایف سے قرض لینے کے خلاف لاکھوں افراد سراپا احتجاج ہیں،متعدد عمارتوں اور املاک کو جلایا گیا،پولیس سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔