کینبرا (اے پی پی) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریزے پیئن نے کہا کہ شمالی شامی علاقے میں داعش کے قیدی جنگجوؤں کے فرار کی ذمہ داری ترکی پر عائد ہوتی ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے اْس بیان میں کہی جو انہوں نے ملکی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں داعش کے جنگجوئوں اور اْن کے اہل خانہ کے فرار کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بحث کے دوران دیا۔ آسٹریلوی اپوزیشن نے امریکی فوج کے شمالی شام سے پیچھے ہٹنے کو بھی اس صورت حال میں شریک قرار دیا تاہم وزیر خارجہ نے جنگجو قیدیوں کے فرار کی مکمل ذمہ داری ترک فوج اور اْس کی اتحادی ملیشیا پر عائد کی ہے۔
داعش کے جنگجوؤں کے فرار کا ذمہ دار ترکی ہے: آسٹریلیا
Oct 15, 2019