آرٹیکل 370 کا خاتمہ شب خون مارنے کے مترادف ، کشمیریوں کی تحریک آزادی پر فرق نہیں پڑیگا: بھارتی فلمسازسنجے کاک

حیدرآباد (اے پی پی،نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے معروف ادیب اور فلم ساز سنجے کاک نے مودی سرکارپر تنقید کرتے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متاثر نہیں ہو گی تاہم اس سے درمیانے درجے کے کشمیری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔آرٹیکل 370 ختم کرنا شب خون مارنے کے مترادف ہے،کشمیریوں کی خاموشی سے مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔ لاک ڈائون بذات خود احتجاج کی ایک قسم ہے۔

ای پیپر دی نیشن