زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سب کوساتھ لے کر چلوں گا: وزیر زراعت

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی صدارت میں ہونے والے پنجاب سیڈ کونسل کے 52ویں اجلاس میںزرعی اجناس کے بیجوں کی 31نئی اقسام کی منظوری دید ی گئی۔اجلاس میں مجموعی طو رپر بیجوں کی 31اقسام کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹرعابد،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن مسعود قریشی ،قائمقام ایم ڈی غضنفر خان ،ڈائریکٹر سیڈ کونسل رانا رفعت ، ڈائریکٹر انفارمیشن رفیق اختر ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ عبید الرحمان ، ایڈوائزر وزیر زراعت شاہدقادر اور سیکرٹری زراعت کے نمائندے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ''خوشحالی کسان کی ترقی پاکستان کی ''وژن کے تحت منصوبہ بندی کر کے پیشرفت جارہی ہے۔ جس دن زراعت کا قلمدان سنبھالا تھا اسی دن تہیہ کیا تھاکہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور دن رات محنت کر کے زرعی انقلاب لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن