اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے مخدوم نیاز انقلابی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر نشر نہ کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔ دوران سماعت درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف نے نااہلی کے بعد ریلی میں لاہور جاتے ہوئے عدلیہ مخالف تقاریر کیں لہذا ان کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی عائد کی جائے۔
نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کی درخواست خارج
Oct 15, 2019