دبئی(نیٹ نیوز) 30 قیراط ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ سینڈل کی قیمت صرف 73 ملین درہم (19.9) ملین ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 3 ارب 13 کروڑ روپے ہے۔ اطالوی ڈیزائنر کی تیار کردہ مہنگی ترین سینڈل کی ہیل خالص سونے سے بنی ہے جبکہ سینڈل میں 30 قیراط ہیرے اور نایاب شہابی پتھر بھی نصب کیا گیا ہے۔ سینڈل کی ہیل کا ڈیزائن دبئی کی مشہور عمارت ’برج خلیفہ‘ سے ملتا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل مہنگے ترین جوتے بنانے کا اعزاز برطانوی ڈیزائنر کے پاس تھا جس کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا جن کی قیمت 15.5 ملین ڈالر تھی۔
دبئی : 30 قیراط ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل نمائش کیلئے پیش
Oct 15, 2019