سرگودھا: خطرناک ملزم ہتھکڑیوں سمیت ڈسٹرکٹ ہسپتال سے فرار

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا پولیس کی حراست سے مختلف مقدمات میں ملوث ملزم ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا، فرائض میں غفلت برتنے والے 3پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے ملزم ظفر کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا ۔ شیخوپورہ کے رہائشی ملزم نے طبیعت خراب ہونے کا ڈرامہ کیا جس پر پولیس نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا، پولیس کے پہرے کے باوجود ملزم رات گئے فرار ہو گیا۔ خطرناک ملزم کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے فرار ہونے پر ڈیوٹی پر متعین تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن