کرتارپورراہداری کو آپریشنل بنانے کے معاملہ پر معاہدے کا حتمی مسودہ بھارت کوا رسال

Oct 15, 2019

اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/ پاکستان نے کرتارپورراہداری کو آپریشنل بنانے کے معاملہ پر معاہدے کا حتمی مسودہ بھارت کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ کا مسودہ بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کیا گیا۔ سمجھوتہ کے مسودہ میں پاکستان نے ہریاتری کیلئے بیس ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے تاہم بھارت کے بعض مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں۔ مسودہ کے مطابق پانچ ہزاریاتری روزانہ بھارت سے پاکستان آسکتے ہیں البتہ بھارت یاتریوں کی فہرست دس روز پہلے پاکستان کے حوالے کریگا۔ پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔بھارت سے یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتممی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کے بعد معاہدے پردستخط لازم ہیں۔ معاہدے پردوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔

مزیدخبریں