خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) کرونا وبا کی وجہ سے بارویں جماعت کے طباء وطالبات کے بورڈ کے سالانہ امتحان روک کر آگے کر دئے گئے تھے جن کے امتحانات سپیشل دوبارہ 10 اکتوبر سے شروع ہونے تھے جس کی رول نمبر سلیپیں ملتان بورڈ کی جانب سے 6 اکتوبر کو ارسال کی گئی مگر خانیوال ڈاک خانہ کی غفلت سے رولنمبر سلپ کی ڈاکیہ نے 13 اکتوبر کو پہنچائی گئی بچے 2 پیپر دینے سے محروم رہ گئے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔