پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی  99کلو گرام اعلی کو الٹی کی کرسٹل برآمد

Oct 15, 2020

کراچی(اے پی پی) پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پسنی کے علاقہ سردشت میں دوران گشت پہاڑوں کے درمیان لدے ہوئے اونٹ کی چیکنگ کے دوران 99 کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل (ہیروین) برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 3ہزارملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔ 

مزیدخبریں