مولاناعادل کی شہادت اسلام اورملک کیخلاف گہری سازش  ‘مولانا عبدالرحمن سلفی 

کراچی (نیوز رپورٹر )امیرجماعت غربااھلحدیث پاکستان ور ئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی  ,شیخ الحدیث مولانامحمود احمدحسن , مولانا پروفیسرحافظ محمدسلفی, مولانا عبدالعزیزنورستانی, علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی , مولانامفتی انس مدنی, مولانا اسحاق شاھد, علامہ عبدالخا لق آفریدی, حشمت اللہ صدیقی  ,عمران احمدسلفی ,مولانازاہدہاشمی الازہری, حافظ عبدالحنان بندہانی, مولاناعبدالوکیل ناصر,حافظ فیصل سلفی,  مولاناسیدعبدالرحیم شاہ ,قاضی عبدالسمیع , مولانافضل ربی, مولاناقاری ,مولاناابرھیم جوناگڑھی ,مولانامفتی جاسم سلفی دیگرعلما ورہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں  مولاناعادل کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کواسلام اورملک کیخلاف گہری سازش قرار دیتے ہوے اس دہشت گردی کے   واقعہ کی سخت مذمت کی ھے علماء کرام نے  کہاکہ انکی شہادت سے  تحفظ ناموس رسا لت صلی اللہ علیہ وسلم وصحابہ رضی اللہ عنہ کی تحریک مزیدتیزھوگی اورملک واسلام  دشمن عناصرکے گرد مزیدگھیراتنگ ھوگا علماء نے  حکومت سے مطا لبہ کیاکہ وہ مولاناعادل شہید کے قاتلوں کوفوری گرفتارکرکے قرار واقعی سزادے اورعلماکی حفاظت کیلیے سخت سیکورٹی اقدامات کرے انہوں نے کہادہشت گرد ملکی استحکام واتحادوامت کیلیے سخت خطرہ ہیں دہشت گردی کیخلاف سخت کریک ڈاون کیاجاے  اورمولانا کی سیکورٹی میں عفلت کے       زمہ داروں کیخلاف بھی سخت کاروایٔ کی جاے

ای پیپر دی نیشن