سبزیاں غریب کی قوت خرید سے دور ہوگئیں‘ثروت اعجاز قادری

کراچی (نیوز رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی مافیا کنٹرول سے باہرمزید مہنگائی ہوگی ،حکومت کی بے بسی نے مہنگائی کو تاریخ کی بلندی پر پہنچادیا غریب سخت پریشان ہیں ،ورلڈبینک نے اشارہ دے دیا پاکستان میں غربت بڑھے گی اور ایک کروڑ محنت کش بے روزگار ہونگے، حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے معیشت کو مستحکم کرنے کی بجائے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان غربت میں اضافہ کریگا ،سبزیاں غریب کی قوت خرید سے دور ہوگئیں حکومت سب اچھا ہے کی بانسری بجانے میں مصروف ہے ،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے اقدامات کرئے ،غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ،اسلامو فوبیا نے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیا ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کشمیروں کے ساتھ ہیں کشمیر میں مسلم نسل کشی ،تشدد ظلم وستم معمول بن گیا ،بھارتی فوج اور جنونی ہندو بھارت کی سرپرستی میں کھلی دہشتگردی کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی دہشتگردی کا چہرہ اور حقائق سے پردہ اٹھادیا ہے ،اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اقتصادی ومعاشی پابندیاں عائد کرئے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے دہشتگردی کے شواہد بے نقاب کردیئے ہیں ،کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن