اسلامی دنیا نے امام احمد رضا کو انسائیکلوپیڈیا آف اسلام قرار دیا ۔علامہ اسد مدنی

کراچی(نیوز رپورٹر) جامعہ سلیم لانڈھی نمبر3میں منعقدہ یوم امام احمد رضا کے موقع پر مہمان خصوصی علامہ اسد مدنی ،صدر جلسہ الحاج سعید صابری،مہتمم جامعہ سلیم مفتی محمد خرم اقبال رحمانی، ماہر تعلیم سر فرید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام احمد رضا کے پیش نظر شریعت مصطفی ﷺ افضل تھی دوست یا دشمن جس نے بھی شریعت مصطفی ﷺ کے خلاف قدم اٹھایا امام احمد رضا نے ان سب گرفت کی اور پوری قوت کے ساتھ اس کی مذمت کی امام احمد رضا کے سامنے شخصیات نہیں بلکہ شریعت مصطفیﷺ مقدم تھی اعلی حضرت فاضل بریلوی کے کارناموں میں فتاوی رضویہ بڑا کارنامہ ہے جسے پاک و ہند اور دنیا کے دیگر علماء نے انسائیکلوپیڈیا آف اسلام اور ایک عظیم فقہی شاہکار قرار دیا ۔اعلی حضرت کی شخصیت کثیر الجہت ہے ۔انہوں نے علم کے مختلف شعبوں میں تحریری شاہکار چھوڑے ہیں ان کا نعتیہ کلام قرآن و حدیث سے ماخوذ ہے اور اسی کی ترجمانی ہے امام احمد رضا فاضل بریلوی نے ہندوستان کے مسلمانوں کی رہنمائی فرماتے ہوئے دو قومی نظریہ پیش کیا اور تحریک پاکستان میں علماء اہلسنت و مشائخ عظام اور عوام اہلسنت نے قائد اعظم محمد علی جناح کا بھر پور ساتھ دیا اور پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ۔اس موقع پر جامعہ سلیم کے طلبہ نے عربی،انگریزی اور اردو زبان میں امام احمد رضا کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر مفتی ثاقب رضا امجدی ،صاحبزادہ اسد احمد مجددی،قاضی نور اسلام شمس چشتی،مولانا حبیب الرحمن،مولانا متین عباس،مولانا حنیف صدیقی،مولانا حسن علی عزیزی،مولانا سلیم سہروردی،شیخ انور حبیب،ظفر رحمان،فاروق عادل،ارشد عطاری ،شہزاد صابری اور جامعہ کے طلبہ اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...