حکومت نے گوجرانوالہ میں جلسہ کی اجازت دیدی‘ کنٹینرز راستہ نہیں روک  سکتے: شاہد خاقان 

گوجرانوالہ‘ اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق کرونا  ایس او پیز کے تحت جلسے کی مشروط اجازت دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے لیگی قیادت کو بھی گرین سگنل دیدیا۔ لیگی قیادت نے بھی جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کنٹینرز اور پولیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ 16اکتوبر کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔16اکتوبر کا جلسہ جناح سٹیڈیم میں کروانے کے لیے تین اکتوبر کو درخواست دی گئی تھی لیکن ہماری درخواست پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس لیے پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ ابھی تو پہلے جلسے کا اعلان ہوا ہے عمران خان کی حکومت کو سانس چڑھ گیا ہے‘ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔  احسن اقبال نے کہا کہ اب یہ جلسہ کوئی روک نہیں سکے گا۔  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کٹھ پتلی حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے۔ خرم دستگیر نے کہا زور سے ہوگا،  تگڑا ہو گا، گوجرانوالہ میں جلسہ ہوگا۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ نوشہرہ ورکاں میں شہر بھر کی درجن سے زائد ٹینٹ سروس کی دکانیں سیل کر دی ہیں  تاکہ ن لیگیوں کو کرسیاں برتن وغیرہ نہ مل سکیں۔ اس کے علاوہ فلیکس بنانے اور بینرز لکھنے والوں، پینٹرز کو اپوزیشن کے جلسہ کی فلیکسز چھاپنے اور بینرز لکھنے سے منع کر دیا ہے۔  کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے قانونگو کی مدعیت میں نو نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ پی ڈی ایم  جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر پی ایم ایل این لائرز فورم کے وکلاء نے ڈی سی دفتر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا  ہے۔ نوشہرہ ورکاں سے گوجرانوالہ جانے والے تمام راستوں کو بند کرنے کے لئے کنٹینر تھانہ نوشہرہ ورکاں کے باہر کھڑے ہیں۔ حافظ آباد کے مختلف تھانوں میں پولیس نے 90سے زائد ن لیگ کے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف بغیر اجازت کارنر مٹینگز کرنے اور ایس۔او۔پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے۔ جبکہ 5رہنمائوں کے خلاف انکے پٹرول پمپوں پر ناقص سیکورٹی انتظامات کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔  جبکہ بعض لیگی راہنمائوںکی دکانوں کو بھی اسی آڑ میں سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے غریب مزدوروںکے بیسیوں موٹر سائیکل رکشوںکو پکڑ کر تھانہ کے احاطہ میں بند کردیا۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں پی پی پی پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل چوہدری منطور احمد کی آمد کے موقع پر انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کرسیاں اٹھوا دیں، سائونڈ سسٹم حافظ آباد کو قبضہ میں لے لیا۔ جس پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد وزیر اعوان اور دیگر عہدیداران سراپا احتجاج بن گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...