ہائیکورٹ نے سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوسوں پر پابندی کی درخواست  مسترد کردی 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوسوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست نا قابل سماعت  قرار دے کر مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ جلسے کرونا اور ایس او پیز پر عملدرآمد حکومت کا کام ہے۔ عدالت پالیسی معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر سماعت کی۔ خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وباء کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ابھی کرونا کم ہوا ختم نہیں ہوا، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سیاسی اجتماعات کی وجہ سے کرونا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ سیاسی جماعتیں کرونا سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کر رہیں اور  بچاؤ کے ایس او پی پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جا رہا، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوس پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن