نواز شریف نے جو کرنا ہے کر لیں، ان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں: شیخ رشید 

Oct 15, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف خود لندن میں ہیں اور لوگوں کو باہر نکلنے کا کہتے ہیں، انہوں نے جو کرنا ہے کر لیں، اب ان کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جلسے، جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں۔ 126 روز کے دھرنے سے ہم حکومت نہیں گرا سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا جلسے کی اجازت دینا اچھا فیصلہ ہے تاہم اگر کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے تو نہیں کرنا چاہیے۔ اپوزیشن کا نشانہ فوج، عدلیہ اور نیب ہے۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا عالمی ایجنڈا ہے۔ عدلیہ ان کے حق میں فیصلہ کرے تو ٹھیک ہے۔ 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا جبکہ 20 فروری تک صورتحال نارمل ہو جائے گی۔ مارچ میں سینیٹ الیکشن ضرور ہوں گے۔ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ میرا دل کہتا ہے بلاول بھٹو سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے۔

مزیدخبریں