گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس، ملزموں کے وکلاء کو ہائیکورٹ احکامات پیش کرنے کیلئے مزید مہلت

Oct 15, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں ملزمان کے وکلاء کو ہائی کورٹ احکامات پیش کرنے کیلئے مزید مہلت دیدی۔ بدھ کے روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ حافظ احتشام عدالت پیش ہوئے اس موقع پر ملزمان کے وکلاء نے سماعت20اکتوبر تک ملتوی کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل ہائیکورٹ کا فیصلہ آجانے کی توقع ہے جبکہ مدعی مقدمہ نے کہاکہ ہائیکورٹ نے6ہفتوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں، ہائیکورٹ سے نئے احکامات آنے تک وہی فیصلہ برقرار رہے گا۔ سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں