اسمبلی اجلاس: مسلم لیگ (ن) کا شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی  درخواست نہ دینے کا فیصلہ

Oct 15, 2020

اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا  ہے۔ ذرائع  ن لیگ کے مطابق  شہباز شریف نے خود بھی سپیکر کو پروڈکشن آرڈر کی درخواست دینے سے منع کردیا  ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین بھی شہباز شریف کو نہ بلا سکے۔ شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ پی اے سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھی ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔ رابطے پر سابق سپیکر ایاز صادق نے  اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہم کسی صورت سپیکر کو پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دینگے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں سپیکر خود ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ 

مزیدخبریں