اینٹی کرپشن نے جعلی سند پر گرفتار ایڈیشنل ایم ایس جنرل ہسپتال  کیخلاف تفتیش شروع کر دی

لاہور (نامہ نگار) محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی اسناد پرمیڈیکل کالج میں داخلہ لے کر ایم بی بی ایس کرنے والے جنرل ہسپتال لاہور کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر محمد اجمل جاوید  کی گرفتاری کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقدمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد نے کسی دبائو اورلالچ کے بغیر میرٹ پر تفتیش کی اور ملزم کو گنہگار قرار دیا۔ جس پرعدالت نے ملزم ڈاکٹر اجمل کی ضمانت منسوخ کی تو اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا ہے۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...