اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پر امن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے، جس نے گلو بٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹا جائے گا، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں۔ بدھ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں شہبازگل نے کہا مریم اورنگزیب روزصبح کاآغازنئے جھوٹ سے کرتی ہیں،آج کاتازہ جھوٹ یہ ہے کہ انہیں جلسے سے روکاجارہاہے، پرامن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے،جس نے گلوبٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹاجائیگا ،عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں۔