اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں جلسے جلوسوں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق 22 اکتوبر کو اسلام آباد، 23 اکتوبر کو صوابی، 27 اکتوبر کو نوابشاہ، 27اکتوبر کو عمر کوٹ، 31اکتوبر کو راولپنڈی، یکم اکتوبر کو سوات، 5 نومبر میں مظفر گڑھ، 18نومبر کو مانسہرہ، 26 نومبر کو بہاولپور اور ہزارہ، 3 دسمبر کو فیصل آباد، 4 دسمبر کو پشاور، 6 دسمبر کو ساہیوال، 9دسمبر سرگودھا اور 11دسمبر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام جلسے جلوس اور ریلیاں کی جائیں گی۔