14ماہ بعد رہا ئی‘ محبوبہ مفتی کی   سرینگر میںفاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات

اسلام آباد (جاوید صدیق) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے 14ماہ کی حراست سے رہائی کے بعد گذشتہ روز سرینگر میں سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ دونوں سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ مقبوضہ کشمیر کے میڈیا کے مطابق تینوں سابق وزرائے اعلیٰ نے جمعرات کے روز فاروق عبداللہ کی اقامت گاہ پر ایک میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا جس میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے ڈیکلریشن پر دستخط کئے جائیں گے۔ تینوں سابق وزرائے اعلیٰ کو ہمیشہ بھارت نواز سمجھا جاتا رہا ہے لیکن اب یہ تینوں ہم آواز ہو کر آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے تیار کی جانیوالے دستاویز پر دستخط کریں تا کہ مقبوضہ کشمیر کی پانچ اگست سے پہلی والی صورتحال بحال ہو سکے۔ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ  مفتی کے نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ تینوں سیاست دان آرٹیکل 370 کی بحالی محض اپنے سیاسی مفادات کیلئے چاہتے ہیں تا کہ وہ دوبارہ مقبوضہ علاقے کے کٹھ تپلی وزرائے اعلیٰ بنیں، انہیں کشمیر کی آزادی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن