’’کرینگے اہل نظر،تازہ بستیاںآباد‘‘

Oct 15, 2020

موجودہ حالات میںلوگوںکوذہنی وجسمانی سکون اورقلبی راحت کے احساسات سے مالامال کرنے کیلیئے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے کہ عوام الناس کوشورشرابہ اورہنگامہ خیزماحول سے پاک صاف ماحول میںرہائش کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے،جی ٹی روڈٹیکسلامارگلہ کے دامن میںفیصل ہلزکاقیام انہی اعلی مقاصدکے پیش نظرعمل میںلایاگیاہے،کشادہ سڑکیں اور کشادہ گلیاںبلکہ گیس بجلی کی فراہمی سمیت صحت وصفائی پرمبنی پرسکون ماحول اوراعلی تعلیمی اداروںکامکمل سیٹ اپ ہماری ترجیحات میںشامل ہے،ہم نے رہائشی شعبہ میںجتنے بھی سیکٹرتعمیرکیئے وہ ہماری خدمات کے روشن نشانات ہیں،اورہماری پرخلوص عملی خدمات کوعوامی سطح پرجوپذیرائی حاصل ہوئی، اس نے ہمارے اعتماد اور حوصلے کومزید چارچاند لگائے،آج ٹیکسلامارگلہ کی سر زمین پرلوگوںکوہرقسم کی گردوغبارسے پاک،پاک صاف ماحول کی فراہمی کواپنی آنکھوںسے دیکھا جاسکتا ہے،علاقہ ٹیکسلاکورہائشی وکاروباری  اعتبارسے اسلام آبادکے برابرشہرکادرجہ دینے کیلیئے ہماری تمام ترکاوشیں اورمنصوبہ بندی تکمیل کے آخری مراحل میںہے۔ چیف ایگزیکٹوچوہدری عبدالمجیدنے مارگلہ کے دامن میںقائم رہائشی بستی میںسوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاحی پروگرام منعقدکرنے اورفیصل ہلزکے اطراف میں اندرونی اورجڑواںسڑکوںپرمختلف تعمیراتی وکاروباری سرگرمیوںکاافتتاح کرنے کے موقع پرانتہائی پروقاراور بھرپورعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ تعمیر وطن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ چوہدری عبدالمجید کی آمدکے موقع پرٹیکسلامارگلہ بائی پاس جی ٹی روڈپرقائم کیئے گئے مین گیٹ پر،پرتپاک استقبال کیاگیا، استقبال کرنے والوں میں لاتعداد کاروباری شخصیات اوررہائشی شعبہ میںپرسکون ماحول کے متلاشی لوگوںکی بڑی تعدادنے چوہدری عبدالمجید کاوالہانہ استقبال کیا،استقبال کرنے والوںمیں سید ظہیر الحسن شاہ ذیلدار، ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم،حاجی ملک آسرمحمود، حاجی سیف الرحمن خان،بابراشرف،ملک مدثرمحمود، ٹھیکیدار  رضوان سلیم،مبشرملک،حاجی فیضان خان،ملک احتشام ،حاجی رضوان خان،بھی شامل تھے،چوہدری عبدالمجید کی بہترین صلاحیتوںکے پیش نظرفیصل ہلز میںبڑی تیزی کے 
ساتھ اورمیعاری اندازمیںجن ترقیاتی منصوبہ جات کوبڑی تیزی کے ساتھ مکمل کیاجا رہاہے ،عوامی سطح پرچوہدری عبدالمجیدکی سوچ کے معیار اورکاوشوں کوزبر دست پذیرائی حاصل ہورہی ہے، چوہدری عبدالمجید نے بتایاکہ ہم اپنے بہترین  ماہرین معاونین کی مددسے ’’قدیم ٹیکسلا‘‘ کو’’جدید ٹیکسلا‘‘کی شکل دینے میں دن رات مصروف عمل ہیں،اوربہت جلد علاقہ ٹیکسلا  پورے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بسنے والے لوگوںکی توجہ کامرکزہوگا، اور ہماری منصوبہ بندی کے تحت فراہم کی جانے والی رہائشی سہولیات بین الاقوامی سطح پررہائشی سہولیات کے مقابلے میں’’نمبر1‘‘درجہ رکھتی ہیں ،اور ہمارا یہی پختہ معیار عوامی سطح پرہمارے اعتمادکاضامن بن کررہ گیا ہے، چوہدری عبدالمجیدنے مزیدبتایاکہ فیصل ہلزکے علاقہ میںچارعددوسیع وعریض رقبہ پرخوبصورت مساجدکی تعمیرکاکام تیزی سے جاری ہے،ایک مرکزی مسجد کی تعمیرتکمیل کے آخری مراحل میںہے، جہاں نماز پنجگانہ ،نمازجمعہ کی ادائیگی اورسیکٹرمیںرہائش پذیر لوگوںکے بچوںکوقرآن پاک ناظرہ وحفظ کی تعلیم کابھی معیاری اورمکمل انتظام کیاگیاہے۔

مزیدخبریں