ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر کاٹن پنجاب ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کے اَن کھلے ٹینڈوں کو بروقت کھولنے کیلئے پیراکواٹ بحساب 720 ملی لٹر فی 120 لٹر پانی میں ملاکرفی ایکڑ سپرے کریں۔ اس عمل سے 10 دن تک تقریباً 70 فیصد تک ٹینڈے کھل جائیں گے۔اس سے نہ صرف فی ایکڑ زیادہ پیداوار بلکہ اعلیٰ کوالٹی کی روئی بھی حاصل ہوگی۔ کاشتکار صاف ستھری اور معیاری کپاس کے حصول کے لیے محکمانہ سفارشات اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھیں۔ کپاس کی چنائی ہمیشہ اس وقت کریں جب کپاس سے شبنم کی نمی بالکل ختم ہو جائے۔ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 50 فیصد سے زیادہ ٹینڈے کھل چکے ہوں۔ چنائی ہمیشہ پودے کے نچلے حصے کے کھلے ہو ئے ٹینڈوں سے شروع کی جائے اور بتدریج اوپر کو چنائی کرتے جائیں تاکہ نیچے کے کھلے ہو ئے ٹینڈے خشک پتوں، چھڑیوں یا کسی دوسری چیز کے گرنے سے محفوظ رہیں۔
اَن کھلے ٹینڈوں پر پیراکواٹ کا سپرے کریں:ڈاکٹر صغیر احمد
Oct 15, 2020