گوجرانوالہ جلسہ حکومتی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا:مولانا امجد خان

Oct 15, 2020

لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کل 16اکتوبر کو لاہور سے گوجرانوالہ ریلی کی قیادت کریں گے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ سولہ اکتوبر کوپی ڈی ایم کا جلسہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈ م ہو گا، غربت ،مہنگائی ،ناانصافی اوربدامنی کوپروان چڑھانے والی حکومت عوام کے قہر سے نہیں بچ سکتی،موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاناہر جماعت کا آئینی وقانونی حق ہے اسی حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے تاریخی جلسے کر نے کافیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں پہلا جلسہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ 18اکتوبر کو کراچی اور25اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگا جس سے پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائد ین خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے کار کن پر امن جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں اس حوالے سے ماضی میں ہمارے تاریخی اجتماعات گواہ ہیں۔

مزیدخبریں