ملتان (سپیشل رپورٹر) سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے چیف کوارڈی نیٹر و کسان رہنما ملک محمد مانک علی بُچہ نے کہا ہے کہ بھوک اور مسائل کا شکار کسان وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زراعت کو یکسر نظرانداز کر کے کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کو بدحالی کا شکار کر دیا ہے۔