ڈی سی خانیوال کی زیر صدارت اجلاس‘ اشیاء کی طلب و رسد کا جائزہ

Oct 15, 2020

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے افسران سے اشیاء خوردونوش کی طلب، رسداور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی جس میں انہیں  مارکیٹ میں سستے آٹے کی سپلائی، انڈوں، روٹی، نان، مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء کے نرخوں اور عام مارکیٹ میں فراہمی  بارے بریفنگ دی گئی- ڈپٹی کمشنر نے افسران کو نرخ استحکام میں رکھنے اور سپلائی کی  بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی- جبکہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ خانیوال شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر معمول کے صفائی آپریشن کیساتھ خصوصی بیوٹیفکیشن پلان پر بھی عمل یقینی بنایا جارہا ہے-انہوں نے یہ بات  اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل کے ہمراہ علی الصبح شہر کا رائونڈ لیتے ہوئے کہی۔
- ڈپٹی کمشنر نے صفائی اسکواڈ کی ڈیوٹیاں چیک کی اور جاری کام کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں