کہروڑپکا (خبر نگار) پی ٹی آئی حکومت خواتین کے حقوق کے لئے بھرپور طور پر سرگر م ہے ملکی سطح سے لے کر یونین کونسل لیول تک
خواتین کی تنظیم سازی عمران خان کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار نومنتخب تحصیل جنرل سیکرٹری وومن میمونہ رشید نے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کہروڑپکا میں خواتین ونگ کو مکمل طور پر فعال کیا جا چکا ہے ۔اور ان کے حقوق کے لئے بھرپور طور پر کاوشیں جاری ہیں۔