کراچی(کامرس رپورٹر)فیس بک نے پاکستان کے لئے اپنے بااختیار سیلز پارٹنر ڈائل زیرو کو متعارف کرانے کے لئے آن لائن تقریب کا انعقاد کیا۔ دونوں کمپنیوں نے ملک کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی پارٹنرشپ کے بارے میں گفتگو کی جس میں شرکاء کو فیس بک کی جانب سے مقامی کاروبار کے لئے مقامی اکاؤنٹ مینجمنٹ، پاکستانی روپے میں بلنگ، فیس بک پروڈکٹ ایجوکیشن اور زیادہ باسہولت انداز سے کسٹمر سپورٹ سمیت متعدد نئی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس تقریب میں تخلیقی مہارت، صارف کے رویئے میں تبدیلی اور فیس بک ایڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکے اثرات سے متعلق اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا اور پاکستان میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی حالت سے متعلق پینل ڈسکشن پر اختتام پذیر ہوا جس میں یونی لیور پاکستان اور ایسٹ ریور سمیت انڈسٹری ماہرین نے شرکت کی۔ فیس بک میں اے پی اے سی کے لئے ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈائریکٹر جورڈی فورنیز نے کہا، "فیس بک ایک مارکیٹ کے طور پر پاکستان کو انتہائی اہم سمجھتا ہے، اسی وجہ سے ہم اپنے مقامی اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کے لئے مسلسل نئے راستے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ ڈائل زیرو کے ساتھ اشتراک پاکستان میں پہلے سے زیادہ ضرورت کے مطابق اشتہارکاری کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اور سنگ میل ہے۔