مری(نامہ نگار خصوصی)ہزاروں کی آبادی کے استعمال کی مری شہر کی اہم ترین شاہراہ ثاقب شہید روڈکھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگی جس پر پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل ہوچکا ہے جبکہ اس سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی تباہ ہورہی ہے مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے اس سڑک کا ٹینڈر بھی منظورکرچکی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جوامپروو منٹ ٹرسٹ مری کے چیئرمین ہیں ان سے اہلیان علا قہ نے مطالبہ کیاہے کہ اس اہم ترین شاہراہ کوبر فباری کے سیزن سے پہلے جلد ازجلد مکمل کیاجائے ۔