تلہ گنگ (نامہ نگار ) تھانہ صدر پولیس تلہ گنگ نے مقدمہ قتل کے ملزم محمد زعفران ولد عالم دین ساکن جسیال کو گرفتار کر لیا،ملزم نے چند دن پہلے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی شمائلہ کو پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا اور واردات کے بعد گھر سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ہدائت پر سکندر گوندل ایس ڈی پی او تلہ گنگ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے روپوش ملزم کو ایک ہفتہ میں گرفتار کر لیا مقتولہ کی کی شادی 10 ماہ قبل ہی ملزم سے ہوئی تھی ۔