سردار اختر نواز بجا ل کا قتل ، حاجی ملک نور محمد راول سمیت دونامعلوم افراد نامزد 

Oct 15, 2020

 فتح جنگ( نامہ نگار ) گزشتہ روز قتل ہونے والی معروف شخصیت سردار اختر نواز بجا ل کے قتل میںمدعی مقدمہ مقتول کے بھائی نے سابق امید وار صوبائی اسمبلی ملک امانت راول اور انکے بھائی حاجی ملک نور محمد راول سمیت دونامعلوم افراد کو نامزد کردیا ، تھانہ فتح جنگ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے میں مقتول سردار اختر نوا ز کے بھائی غلام علی ولد شاہ نواز نے موقف اپنایا کے میں گزشتہ روز13.10.2020دن 11.45 AMکو کھنڈہ چوک میں واقع سکول میں بچوں بھتیجوں کی فیس جمع کراکر واپس آرہا تھاجب میں اپنے گائوں بجال روڈ پر گھر کے قریب پہنچا تو میں نے دیکھا کہ میرا بھائی مقتول سردار اختر نواز اپنے گھر سے مین کوہاٹ روڈ کی طرف اپنی گاڑی نمبری LED.5113میںآرہا تھاتو روڈ سے اوپر پہلے کھڑی گاڑی کار کرولا برنگ ہلکا برائون جو اچانک میرے بھائی کی گاڑی کے سامنے آگئی تو اس گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے امانت ولد مجید سکنہ راول تحصیل پنڈیگھیب با مسلح کلاشنکوف اور ڈرائیورسے پچھلی سیٹ پر بیٹھے نور محمد ولد عبد المجید سکنہ راول تحصیل پنڈیگھیب بامسلح کلاشنکوف اترے اسکے علاوہ ڈرائیور بامسلح اسلحہ اور ایک شخص نامعلوم با مسلح اسلحہ جس کو سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں گاڑی سے باہر نکلتے ہی ملک امانت راول نے میرے بھائی کو کلاشنکوف کا بریسٹ سامنے سے مارا جو کے سامنے گاڑی کی سکرین سے ہوتا ہوا میرے مقتول بھائی سردار اختر نواز کے چہر ے پر لگادوسرا بریسٹ نور محمد نے سامنے سے مارا جو میرے بھائی کو چھاتی اور کندھے پر لگافائر لگنے سے میرے بھائی کی گاڑی مشرق کی جانب کھیتوں میں چلی گئی اور میرا بھائی گاڑی کا دروازہ کھلنے سے کھیتوں میں گر گیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ایک ماہ قبل میرے مقتول بھائی کا ملک امانت راول سے ایم سی فتح جنگ میں جھگڑا ہوا تھاجس کی بابت ملک امانت راول نے میرے مقتول بھائی کے خلاف ایف آئی آر تھانہ فتح جنگ میں درج کررکھی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے ملک امانت اسکے بھائی نور محمد راول اور دیگر دو نامعلوم افراد نے میرے بھائی کو کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے ناحق قتل کرکے سخت زیادتی کی ہے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تھانہ فتح جنگ پولیس نے زیردفعہ 302ت پ،34ت پ مقدمہ درج کر لیا ۔

مزیدخبریں