محمد رضوان کے ’سْپر مین کیچ‘ نے سب کو حیران کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپی کے کی نمائندگی کرنیوالے محمد رضوان نے سندھ کیخلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔محمد رضوان کے کیچ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سرحد پار محمد رضوان کی واہ واہ ہورہی ہے۔سندھ کیخلاف میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے اور جب انور علی نے 19ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی تو محمد رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت تمام دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔محمد رضوان کو ’سال کا بہترین کیچ‘ یا ’کیچ آف دی ایئر‘ قرار دیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد رضوان کی ویڈیو کو شیئر کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو سْپر مین سے تشبیہ دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...