ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے ہیں اورپارٹی کے ساتھ مضبوط موقف کی استقامت کوپوری طرح تھامے ہوئے ہیں،راولپنڈی سے شا ئع ہونے والے ایک اخبار(نوائے وقت نہیں )میں میجرطاہرصادق کی طرف سے پی ٹی آئی چھوڑنے کی بابت جوخبرشائع کی گئی ہے،وہ انتہائی غلط،لغو،او ر بے بنیادہے،اوراس نوعیت کی خبرمیںکوئی صداقت نہیں،ہم اس نوعیت کی شائع شدہ خبرکی پرزور مذ مت کرتے ہیں،میجرطاہرصادق اپنی پارٹی اورجما عتی موقف کے ساتھ میدان سیاست میںموجود ہیں ،ان خیالات کااظہارمیجرطاہرصادق کے معاون خصوصی وترجمان خان صداقت علی خان آف برہان نے ایک بیان میںکیا،انہوںنے کہاکہ میجرطا ہر صادق نے ہمیشہ عوامی مسائل کی مضبوط اندازسے نشاندھی کرنے کی سیاست کی ہے،اورعوامی حقوق کے تحفظ کیلئے اصولی موقف اپنایا،اورحالات وواقعا ت کے آئینہ میںتمام اداروںکوعوام کی حقیقی صورتحا ل سے آگاہ کرنا،اپنی ذمہ داری سمجھا،صداقت علی خان نے مزیدکہاکہ طاہرصادق کی حق گوئی پر مبنی آوا زکوبنیادبناکرپارٹی چھوڑنے کے حوالے سے قیاس آرائیوںپرمبنی خبرکی اشاعت میںکوئی صدا قت نہیں ،اورہم اس نوعیت کی خبرشائع کرنے والو ںکے خلاف قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔
طاہرصادق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے ہیں،صداقت علی
Oct 15, 2020