لاہور(سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں برازیل نے پیرو کو چار کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے نیمار نے ہیٹ ٹرک کی ، ارجنٹینا نے بولیویا کو ایک ے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔برازیل کی ٹیم پیرو کے مد مقابل ہوئی کھیل کے آغاز پر پیرو کی ٹیم نے برتری حاصل کی ۔میچ کے اختتام پر نیمار نے مسلسل تین گول کر کے ہیٹرک مکمل کی اور پیرو کو چار، دو سے شکست دیدی۔فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں ارجنٹینا اور بولیویا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ارجنٹینا نے بولیویا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔
فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ:نیمار کی ہیٹ ٹرک‘ برازیل نے پیرو کو شکست دیدی
Oct 15, 2020