چہلم شہداء کربلا،پشاورروڈ  جلو س کیلئے تفصیلی ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹرز محمد وسیم نے 28صفر المظفر16اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کوچہلم شہداء کربلاکے سلسلے میں پشاورروڈ سے نکالے جانے والے جلو س کیلئے تفصیلی ٹریفک پلان جاری کر دیا 16اکتوبر بروز جمتہ المبارک کو پشاور روڈ سے چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ٹریفک پولیس کے 169اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں 4ڈی ایس پیز،12انسپکٹرز، 114ٹریفک وارڈنزاور39ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیںصبح آغاز جلوس سے اختتام جلوس تک چئیرنگ کراس سے پیرودھائی موڑ تک روڈ مکمل بند رہے گی اورصدر سے پشاور جانے والی ٹریفک کوچیرنگ کراس سے متبادل راستہ ویسٹریج روڈ، عطاء الحق  روڈ، نجم شہید روڈ، ویسٹریج 3روڈ، APSسکول ،ماربل فیکٹری سے IJPروڈ کی طرف بھیجا جائے گا ۔جبکہ پشاور سے صدر کی طرف آنے والی ٹریفک کو پیر ودھائی روڈسے متبادل راستہ IJPروڈ، کیرج فیکٹری روڈ، گنجمنڈی موڑ ، بیکری چوک ،رومی روڈ ،ٹرانزنٹ کیمپ،اکرام الحق روڈ سے صدر کی طرف بھیجا جائے گا۔چوہڑ چوک سے رینج روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی اور مصریال روڈسے چوہڑ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ رینج روڈ سے منزل کی طرف بھیجا جائے گا۔حالی روڈ ،چوہڑ چوک سے نجم شہید چوک تک روڈ بند رہے گی۔ماربل فیکٹر ی روڈ سے چوہڑ چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستہ نجم شہید چوک(ٹینکی چوک) سے جانب ویسٹریج روڈ موڑا جائے گا۔ آلہ آباد روڈ، آشیانہ چوک سے پروگر یسو سکول تک مکمل طور پر بند رہے گاور ویسٹریج بازار سے جانب آشیانہ چوک آنے والی ٹریفک کو ماربل فیکٹری روڈ اور ویسٹریج3روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل روٹ پر بھی ٹریفک پولیس ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

ای پیپر دی نیشن