گرفتاریاں نہیں چلنے دیں گے، ملک ابرار،حاجی پرویزخان 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن راولپنڈی کے ڈویژن صدر ملک ابرار احمد اور راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ گرفتاریاں نہیں چلنے دیں گے سلیکٹڈ حکمرانوںکی16 اکتوبر کے جلسے نے نیندیں اڑا دی ہیں جلسے میں بھپور شرکت کیلئے کاکنوں کے اکٹھا ہونے کیلئے مقامات طے کرلئے گئے ہیں ٹیکسلا واہ اور اٹک کی جانب سے آنے والے جلوس سرینگر ہائی وے سے براستہ فیض آباد مری روڈ سے گزرتے ہوئے سوان پل کے بعد جی ٹی روڈ گیگا مال پر جمع ہوں گے جبکہ راولپنڈی سے جانے والے جلوس گوجر خان میں جمع ہوں گے جہاں سے ایک ساتھ روانگی ہوگئی سٹی جنرل سیکرٹری حاجی پرویز نے کہا کہ جن جن عہدیداروں اورکارکنوں نے کل 16اکتوبرکوگوجرانوالہ میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کرنے کے لئے جاناہے وہ فوری طورپرڈویژنل صدرملک ابراراحمد، سٹی کے صدرسردارمحمدنسیم خان اورجنرل سیکرٹری حاجی پرویزخان سے را بطہ کریں تاکہ ہم کل جمعہ کوراولپنڈی سے ایک عظیم الشان ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ جائیںپروگرام کے مطابق راولپنڈی کی تمام تنظیموں کے عہدیداراورکارکن روات کے قریب جمع ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن