اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیر صدارت یو. کے فارن کامن ویلتھ ڈویلپمینٹ آفس کے پورٹ فولیو کا جائزہ اجلاس ہوا، یو کے کاپورٹ فولیو کا حجم 1.02 بلین پاؤنڈ ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ برطانیہ کا انسداد کورونا کے لیے 2.6 ملین پاؤنڈ مدد کے لیے شکر گزار ہیں، برطانیہ کی انسدادِ ٹڈی دل کے لیے 2 ملین پاؤنڈ کی گرانٹ قابل ستائش ہے ،آف بجٹ پورٹ فولیو کیلیے ڈویلپمینٹ پالیسی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے ،یو. کے ڈویلپمینٹ تعاون کا دائرہ کار سیاحت، سکالرشپ، کم لاگت گھر تک بڑھنا چاہتے ہیں۔