سکوک بانڈز پرمنافع،پہلی قسط کی ادائیگی کیلئے 10ارب روپے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ای سی سی نے سکوک بانڈز پرمنافع پہلی قسط کی ادائیگی کیلئے 10ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ سکوک بانڈ  جاری کر کے200ارب روپے حاصل کئے گئے تھے ،10ارب روپے حکومت کی طرف سے ’’سٹیمولس پیکج‘‘ میں سے دئے جائیں گے ، ای سی سی  کا اجلاس مشیر خزانہ کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں پاکستان تخفیف غربت فنڈ کو 4.98ارب روپے کے فنڈ جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔یہ رقم بی آئی ایس پی نے سرنڈر کی ہے ،قرضے دینے کے لئے استعما  ل کی جائے گی ،وزارت توانائی نے  نیشنل بینک سے 7-6بلین روپے قرضے کی سیٹیلمینٹ کی  درخواست کی ، یہ رقم کارکے کو ادا کی گئی تھی ، کمیٹی نے ہدائت کی کہ وزارت خزانہ اس قرضے کے حوالے سے نیشنل بینک سے بات چیت کرئے ، اور  اس سلسلے میں  تجویز منظوری کے لئے ای سی سی میں پیش کی جائے ،ای سی سی نے  ہولڈنگ لمیٹیڈ کے لئے72-6 بلین روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ،رقم بینکوں کو ادا کی جانا ہے ،اس سے قبل ای سی سی نے 804ارب روپے پاور سیکٹر ڈیٹ کو پبلک ڈیٹ منتقل کرنے کی منطوری دی تھی ،اجلاس میں ایک کمیٹی بنائی گئی جو پاور سیکٹر کے بقایاجات کے حوالے سے تجویز تیار کرئے گی ،ای سی سی کا کشمیر ڈے کی اشتہاری مہم کے واجبات کی ادائیگی کیلئے اضافی فنڈز فراہم کی تجویز پر ہدائت کی  وزارت اپنی فوری ضرورت  اپنے بجٹ کی رقم کو ازسر نو مختص کر کے پوری کر لے ، مالی سال کی اختتام پر اگر کوئی شارٹ فال ہوا تو اسے تکنیکی گرانٹ سے پورا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن